اسلام نے مرد کو ایک وقت میں چار شادیوں کی اجازت دے رکھی ہے لیکن برصغیر میں دوسری شادی کرنے کو معیوب سمجھا جاتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان جیسے معاشرے میں مرد دوسری شادی کی استطاعت اور خواہش رکھنے کے باوجود یہ فیصلہ نہیں کرپاتا۔
یہ بھی پڑھیں اداکارہ سلمیٰ ظفر نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کیوں دی؟
جہاں ایک طرف معاشرے میں دوسری شادی کو معیوب سمجھا جارہا ہے وہیں مصر کی معروف درسگاہ جامعہ الازہر کے عالم نے ایک سے زیادہ نکاح کو مرد کا حق قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر احمدکریمہ نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلی بیوی کو چاہیے کہ وہ خود دوسرے نکاح میں شوہر کی معاونت کرے اور اسے ایسا کرنے کی ترغیب دے۔
انہوں نے کہاکہ دوسری شادی کرنا مرد کا حق ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ بیویوں کے درمیان انصاف قائم رکھ سکے۔
یہ بھی پڑھیں ملتان: دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے 15لاکھ روپے کے عوض بیوی کو قتل کروادیا
پروفیسر ڈاکٹر احمدکریمہ نے کہاکہ اب ہر شخص اپنے حوالے سے خود فیصلہ کر سکتا ہے کہ وہ ایک سے زیادہ بیویوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر چل سکتا ہے یا نہیں۔