پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے ’گوگل والٹ‘ کا اجرا

بدھ 12 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیک کمپنی گوگل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ڈیجیٹل والیٹ ایپ گوگل والیٹ بدھ کے روز پاکستان میں متعارف کرادی گئی ہے، جسے اب گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی کے مطابق پاکستان کا ڈیجیٹل ادائیگیوں کا منظرنامہ تیزی سے تیار ہو رہا ہے، جہاں بیشتر لوگ ڈیجیٹل لین دین کو قبول کررہے ہیں، گوگل والیٹ ادائیگیوں، خریداری اور سفر کرنے کا ایک محفوظ، ہموار اور موثر طریقہ فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیجیٹل اکانومی کی طرف پیشقدمی خوش آئند ہے، وفاقی وزیرخزانہ

’یہ پاکستانیوں کو اسٹورز میں ٹیپ اینڈ پے کرنے سمیت بغیر کسی رکاوٹ کے آن لائن چیک آؤٹ کرنے اور سفر کے دوران اپنے بورڈنگ پاسز تک آسانی سے رسائی حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔‘

گوگل آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق، گوگل والٹ لوگوں کو ایک محفوظ، آسان، اور زیادہ مددگار ادائیگی کا تجربہ فراہم کرتا ہے، صارفین گوگل پلے اسٹور کے ذریعے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرکے شروعات کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:سی ڈی اے کا ’کیش لیس پیمنٹ‘ پرمشتمل ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

ویزا اور ماسٹر کارڈ کے حامل صارفین اپنے بینک کارڈز کو گوگل والٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت ڈیجیٹل بینکنگ اور الیکٹرونک ادائیگیوں کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

فرحان قریشی کے مطابق گوگل والٹ کا آغاز پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس سے صارفین کو محفوظ اور تیز تر ادائیگی کا موقع ملے گا۔

’گوگل والٹ ایک محفوظ، آسان اور مؤثر طریقہ فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے صارفین ادائیگیاں کرسکتے ہیں، خریداری کرسکتے ہیں اور سفرکومزید آسان بنا سکتے ہیں۔‘

مزید پڑھیں: فچ ریٹنگ ظاہر کرتی ہے معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو چکے ہیں، وزیر خزانہ

دوسری جانب الائیڈ بینک، ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کا ویزا ڈیبٹ کارڈ، جے ایس بینک کا ویزا کریڈٹ کارڈز اور ماسٹر ڈیبٹ کارڈز سمیت زندگی ویزا ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز، اور ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈز ہولڈر جلد ہی اپنے کارڈز گوگل والیٹ میں شامل کر سکیں گے۔

’جہاں کہیں بھی آپ کو  گوگل پے کا بٹن نظر آئے، وہاں گوگل والٹ کے ادائیگی کارڈز کا استعمال آن لائن یا درون ایپ مرچنٹس کو ادائیگی کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp