پرانی ایمبولینس کی ذریعے عالمی ریکارڈ کیسے بنا؟

جمعہ 14 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرانی ایمبولینس نے 3 ہزار 200 میل سے زیادہ فاصلہ طے کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

امریکا کی سب سے پرانی لائسنس یافتہ ایمبولینس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے، 2 مسافروں نے اس ایمبولینس پر ہالی ووڈ کیلیفورنیا سے ہالی ووڈ فلا تک 3ہزار 200 میل سے زیادہ فاصلہ طے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قدیم ترین اعلیٰ تعلیمی ادارے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کس مسلمان ملک کے نام رہا؟

1972 کی تعمیر کردہ کیڈیلک ایمبولینس نے سمبیوسس ایمبولینس اور ایکسین کنٹینیونگ ایجوکیشن کی ایک ٹیم کے ساتھ کراس کنٹری کا سفر کیا، جو کہ ایک غیر منافع بخش ہنگامی طبی سروس ہے۔

ٹیم کا یہ سفر یکم مارچ کو شروع ہوا اور پیر کو اختتام پذیر ہوا، جس کا مقصد ہنگامی طبی خدمات کی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگلات کی بحالی کے لیے صحافی کا انوکھا گنیز ورلڈ ریکارڈ

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک جج نے تصدیق کی کہ 3 ہزار 233 میل کی ڈرائیو ایمبولینس کے ذریعے طویل ترین سفر کا نیا ریکارڈ ہے۔

ایکسین کنٹینیونگ ایجوکیشن کی ٹیم نے ہالی ووڈ فائر فائٹرز اور ای ایم ایس اہلکاروں کے ساتھ  الیکٹرو کارڈیوگرام (ای سی جی)  ٹریننگ سیشن کا انعقاد کرکے اپنی مہم کا جشن منایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟