دہشتگردی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس قومی معاملہ ہے لیکن پی ٹی آئی کہتی ہے پہلے ہمارے بانی کو رہا کرو، خواجہ آصف

جمعہ 14 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہےکہ دہشتگردی کے خلاف ساتھ بیٹھنے کے لیے پی ٹی آئی نے پخ لگا دی ہے کہ پہلے ہمارے بانی کو پیرول پر رہا کرو۔ حکومت کل جماعتی کانفرنس کے لیے ان کے پاس جانے کو تیار ہے، یہ قومی معاملہ ہے اس میں غیر مشروط شرکت ہونی چاہیے لیکن پی ٹی آئی کہتی ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کی تضحیک کرنا سب سے بڑا جرم ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کے لیے اچھے عمل میں شمولیت کے لیے شرط لگائی جائے یہ پی ٹی آئی کا یقین ہے۔ ہماری قیادت جیل میں رہی، پارٹی تمام عمل میں شمولیت کرتی رہی، بے نظیر بھٹو دہشتگردی کا شکار ہوئیں لیکن ان کی پارٹی نے کبھی قومی مسائل پر کسی جگہ شرط نہیں لگائی۔

مزید پڑھیں:’دہشتگردوں کیساتھ ان کے سہولت کاروں کو بھی ختم کر دیا جائیگا‘ اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس کا عزم

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی ساتھ بیٹھنے کو پہلے ہی مشروط کر رہی ہے تو اس سے نیت پتا چلتی ہے۔ پی ٹی آئی والے ایک شخص اور اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے جیل سے لمبے لمبے بیان آتے ہیں ان کا کوئی ایک بیان دکھا دیں جو دہشتگردی کے خلاف دیا ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp