زمینوں کے ہیرپھیر میں ملوث کرپٹ افسران ملازمت سے فارغ

جمعہ 14 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیر برائے وزیراعلیٰ سندھ نجمی عالم اور ڈائریکٹر جنرل انجینئر عبدالکاشف خان ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی سندھ کچی آبادی نے کرپٹ افسران کے خلاف بڑے اقدامات کر تے ہوئے سندھ کچی آبادی کی زمینوں کی جعلی فائلز بنوانے اور زمینوں پر  قبضہ کے  معاملات میں ملوث رشید آرائیں کے غیر قانونی کاموں میں سہولت کار افسران کو نوکری سے فارغ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی ڈگری ثابت ہونے پر نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ملازمت سے برطرف

رشید آرائیں رینجرز کا سابقہ ملازم  تھا کو، کرپشن کے کیس میں نکالا گیا تھا۔ اس کے خلاف تھانہ منگوپیر میں ایف آئی آر نمبر 2025/184 مورخہ 6 فروری 2025 کو درج کروائی گئی اور دوسری ایف ائی آر نمبر 2025/109 مورخہ 13 مارچ 2025 گلشن معمار تھانے میں درج کروائی گئی تھی، جس کے نتیجے میں رشید آرائیں کو گرفتار کر لیا گیا  اور اس کے خلاف مزید قانونی انکوائری چل رہی ہے۔

مبینہ ملزم اور اس کے خلاف درج ایف آئی آر کا عکس

ڈائریکٹر جنرل انجینیئر عبدالکاشف خان نے اس انکوائری کا دائرہ کار بڑھا کر غیر قانونی کاموں میں ملوث ادارے کے مزید افسران اور لینڈ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp