اسلام آباد ہائیکورٹ: جنید اکبر اور دیگر رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد

ہفتہ 15 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر اور دیگر قائدین کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ عدالت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے بنائے گئے میکنزم پر عمل نہیں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ’شیر افضل مروت عمران خان سے ملاقات کرکے پارٹی میں واپس آسکتے ہیں‘

اس سے قبل جیل سپرٹنڈنٹ نے  پی ٹی آئی کے اُن 8 رہنماؤں کی فہرست عدالت میں جمع کردی تھی جو عمران خان سے جیل میں ملاقات کرچکے ہیں۔

جیل سپرٹنڈنٹ کے مطابق ان رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی سے 10 مارچ کو ملاقات ہوئی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملاقات کرنے والے ان رہنماؤں نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا اس لیے ان کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp