بھارت ایک بار پھر شوق پورا کرلے، افواج پاکستان جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر دفاع کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر ردعمل

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اگر ’آپریشن سندور 2‘ کی تیاری کر رہا ہے تو شوق پورا کرلے، مسلح افواج پاکستان ہر قسم کی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی کا جواب مجھے پنجابی میں دینے کی خواہش ہورہی ہے، کیوں کہ پچھلی مرتبہ بھی بھارت کچھ حاصل نہیں کر سکا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے، اسحاق ڈار

انہوں نے کہاکہ گزشتہ کارروائی کے بعد بھارت آج تک اپنی ناکامی کا بوجھ اٹھا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ایک پراکسی جنگ افغانستان کے ذریعے لڑی جا رہی ہے، تاہم اس کے نتائج اور حالات سب کے سامنے ہیں۔

وزیرِ دفاع نے کہاکہ اگر بھارت اپنا شوق پورا کرنا چاہتا ہے تو کر لے، پاکستانی افواج ہر وقت تیار ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی مدد سے پاکستانی مسلح افواج گزشتہ مرتبہ کی نسبت کہیں زیادہ مؤثر انداز میں دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے خیال میں بھارت کو پچھلی مرتبہ جو شکست کا سامنا کرنا پڑا، شاید اس سے بھی اسے تسلی نہیں ہوئی، اس لیے وہ دوبارہ ایسی باتیں کر رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان کے راستے شرارتیں کی جا رہی ہیں، کابل میں موجود عناصر دراصل بھارتی پراکسی کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ مختلف مقامات پر موجود یہ عناصر بظاہر الگ شناخت رکھتے ہیں، لیکن ان کی وابستگیاں نئی دہلی سے ہیں اور وہ بھارتی مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت جنگ میں 11 جہاز تباہ ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مئی جنگ کا ذکر چھیڑ دیا

وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور قومی سلامتی کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کا نیا ہتھکنڈا: کم عمر بچوں کو عسکری مقاصد کے لیے بھرتی کرنے اور انتہا پسندانہ تربیت دینے کا انکشاف

عام تعطیلات: اگست میں 7 چھٹیاں ملیں گی، کچھ کو 12 بھی

‘میں خوبصورتی کے بنائے گئے سانچے میں فٹ نہیں بیٹھتی’، کبریٰ خان

زین الدین زیدان فرانس کے نئے ہیڈ کوچ مقرر، قومی ٹیم کی قیادت کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا

’فسادی جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں‘، وزیراعظم آزاد کشمیر نے راولاکوٹ احتجاج میں شریک اسلحہ برداروں کی ویڈیو شیئر کردی

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی