آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کوسٹر کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ کہوٹہ فارورڈ سے راولپنڈی جانے والی بس کو پیش آیا۔
مقامی پولیس کے مطابق کوسٹر کے کھائی میں گرنے کا واقعہ پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، برف پر پھسلن سے ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی سواریوں سمیت گہری کھائی میں جاگری۔
آزادکشمیر لسڈنہ کوسٹر حادثہ ۔
اللہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین pic.twitter.com/BFICWPtpKY— Sardar Amir Yaquoob (@AmirYaquoobPTI) March 16, 2025
اس واقعے کی خوفناک ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں بس کو پیچھے پھسلنے کے بعد کھائی میں گرتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس موقع پر ڈرائیور گاڑی سے کود کر جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔