فیسبک کی طرف سے اسٹوریز کے ذریعے پیسے کمانے کا فیچر متعارف

اتوار 16 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیسبک نے اپنے صارفین کے لیے اسٹوری پر ویڈیو یا تصویرشیئر کرکے پیسے کمانے کا فیچر متعارف کردیا ہے۔

اس فیچر سے فیسبک کے وہ صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے جو پہلے ہی سے کانٹنٹ مانیٹائزیشن پروگرام کا حصہ ہیں۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین وہ مواد بھی اسٹوری پر شیئر کرکے ویوز کے حساب سے پیسے کماسکتے ہیں جو انہوں نے اپنی ٹائم لائن پر پوسٹ کیا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: میٹا نے واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر کے لیے نیا اے آئی اسسٹنٹ متعارف کروا دیا

فیسبک کی اس نئی سہولت کا مقصد صارفین کے ذریعے پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والے مواد میں اضافہ کرنا، پلیٹ فارم کو نئے صارفین کے لیے پرکشش بنانا اور امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کی صورت میں اس کی جگہ لینا ہے۔

واضح رہے کہ یہ نیا فیچر دنیا بھر کے فیسبک صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp