چینی صدر شی جن پنگ نے یورپی یونین اور چین کے سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ کے موقع پرہونے والی تقریبات میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کے دارلحکومت برسلز میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں اب چینی صدر کی جگہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: چین نے پاکستان کے ذمے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی
چینی وزیراعظم برسلز میں یورپی کونسل اور کمیشن کے صدور سے بھی ملاقات کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ یورپی یونین اور چین کے مابین یوکرین جنگ کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پر روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یورپی یونین نے چین پر روس کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا جس کے بعد گزشتہ سال یورپی یونین نے چینی الیکٹرک گاڑیوں کی درآمدات پر بھی ٹیرف عائد کیے۔
گزشتہ سال چین اور یورپی یونین غیر قانونی سبسڈیوں اور ڈمپنگ کے الزامات لگاکر ایک دوسرے پر تنقید کرتے رہے۔