سام سنگ گلیکسی نے نیا ماڈل ایف 16 متعارف کردیا، قیمت کیا ہے؟

پیر 17 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سام سنگ گلیکسی کا نیا ماڈل ایف 16 پاکستان میں لانچ ہوگیا ہے جس میں صارفین کے لیے کئی پسندیدہ فیچرز متعارف کیے گئے ہیں۔

سام سنگ گلیکسی ایف 16 کی قیمت پاکستان میں 47 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ یہ موبائل فون 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ویریئنٹ کے ساتھ دستیاب ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایف 16، 3 مختلف رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کا وزن صرف 217 گرام ہے جو اسے دوسرے موبائل فونز کے مقابلے میں زیادہ پورٹیبل بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: موبائل فون کی بیٹری ٹائمنگ کیسے بڑھائیں؟

سام سنگ کے اس ماڈل میں 50 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ اور 13 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ نصب ہے۔ اس موبائل فون کا اوکٹا کور پروسیسر اس کی ہموار کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایف 16 کی اسکرین 1080 بائی 2340 پکسلز تک کا ریزولوشن ڈسپلے رکھتی ہے جبکہ اس کا سائز 6.6 انچ ہے۔ اس موبائل کی بیٹری کی گنجائش 6000 ایم اے ایچ ہے۔

اس موبائل فون نے اپنے بہتر کیمرہ سیٹ اپ، اسکرین سائز، بیٹری، اسٹوریج اور کم قیمت کی بدولت کم عرصے میں ہی پاکستان میں مقبول ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع،مزید 2 جہاز جلد پاکستان پہنچے گے

مشرق وسطیٰ بحران: وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کیا ہیں؟

اسلام آباد: پریس کلب انڈرپاس ٹریفک کے لیے بند، متبادل راستے کیا ہیں؟

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

وائی فائی سے نگرانی، کیسے رؤٹر دیواروں کے پار انسانی حرکت دیکھ سکتا ہے؟

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان