عوام کے لیے خوشخبری، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5 جی سروس کا آزمائشی آغاز

ہفتہ 19 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5 جی سروس کا آزمائشی آغاز کردیا ہے، جس کے تحت دونوں خطوں کے 7 مقامات پر سروس فعال کردی گئی ہے۔

ایس سی او کے ڈائریکٹر جنرل نے 5 جی سروس کا افتتاح کیا۔ اس اقدام کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل ترقی کی جانب اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

آزمائشی طور پر شروع کی گئی 5 جی سروس سے عوام کو جدید موبائل ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہوگی، جبکہ دسمبر 2026 تک مزید 20 سائٹس فعال کی جائیں گی، جس کے بعد دونوں خطوں میں 5 جی سائٹس کی مجموعی تعداد 27 ہوجائے گی۔

5 جی ٹیکنالوجی کے ذریعے سیاحت، تعلیم، صحت، کاروبار اور عوامی خدمات کے شعبوں میں نئے اور اہم مواقع پیدا ہوں گے۔

سروس کے افتتاح کے بعد گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہیڈکوارٹرز میں 5 جی سروس کے عملی مظاہرے بھی کیے گئے۔

ایس سی او کے مطابق 5 جی سروس کے ذریعے صارفین کے تجربے اور ضروریات کا جائزہ لیا جائےگا، جس سے جدید ترقی کی راہ ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 ایلون مسک کو بڑا سیاسی دھچکا، 47 کروڑ ڈالر خرچ کرنے کے باوجود ری پبلکن امیدوار ہار گئے

امریکا میں ترقی پسند سیاست کا نیا دور شروع ہوگیا، میئر نیویارک کا دعویٰ

شکست کی ساری ذمہ داری مجھ پر کیوں؟ پاکستان کے فٹ کھلاڑی بھی بھارت کے خلاف 120 رنز نہ کرسکے، اعظم خان

ناسا کی دوربین کا غیر متوقع اختتام، خلائی ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ

جنوبی ٹوریڈز شہابیوں کی بارش آج عروج پر ہوگی، آسمان پر روشن شعلے دکھائی دینے کا امکان

ویڈیو

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا