گراس روٹ لیول پر ٹینس کا فروغ : پی ٹی ایف اور فٹ پرنٹ آف ہوپ کا شمالی علاقوں میں کیمپس کا انعقاد

ہفتہ 19 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور فٹ پرنٹ آف ہوپ نے گراس روٹ سطح پر ٹینس کے فروغ اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی شناخت کے لیے اشتراک کیا ہے،اس اقدام کے تحت حال ہی میں گاہکوچ، گلگت اور ہنزہ میں ٹینس کیمپس کا انعقاد کیا گیاجنہیں مقامی آبادی کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

یہ بھی پڑھیں: صحتمند زندگی اور مفت مشوروں کے لیے گرینڈ ہیلتھ اینڈ فٹنس گالا کے انعقاد کا اعلان

ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ایک ہزار سے زائد بچوں نے رجسٹریشن کرائی جبکہ 7 سے 12 سال کی عمر کے تقریباً 600 بچوں نے 10 روزہ ٹینس کیمپس میں شرکت کی۔کئی بچے دور دراز علاقوں جن میں افغان سرحد کے قریب واقع ایمٹ اور اشکومن بھی شامل ہیں، سے سفر کرکے کیمپس میں پہنچے، بیشتر بچوں کے لیے ٹینس ریکٹ پکڑنے اور کھیلنے کا یہ پہلا تجربہ تھا۔

کیمپس کےدوران منعقدہ منی مقابلوں میں بچوں نے غیرمعمولی صلاحیت اور ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مناسب مواقع، کوچنگ اورمعاونت کی فراہمی سے ان دور دراز علاقوں کے بچے مستقبل میں باصلاحیت ٹینس کھلاڑی بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 20 سال بعد پاکستان کا ٹینس میں بڑا اعزاز،  محمد شعیب نے تاریخ رقم کردی

فٹ پرنٹ آف ہوپ کی ٹیم لیڈر مس گلنار کارلائل نے اس اقدام کے لیے پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی کی حمایت، رہنمائی اور عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا، اعصام الحق قریشی نے بچوں کو شمالی پاکستان میں ٹینس کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مس گلنار کارلائل اور فٹ پرنٹ آف ہوپ کی اس متاثر کن کاوش کو سراہا۔

انہوں نے ملک بھر کی کمیونٹیز تک رسائی حاصل کرنے اور نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی کھیلوں کی صلاحیتیں دریافت اور نکھارنے کے مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹینس اسٹاراعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب، کیا مفادات کا ٹکراؤ پیدا ہوسکتا ہے؟

پاکستان ٹینس فیڈریشن اور فٹ پرنٹ آف ہوپ نے شمالی علاقوں میں گراس روٹ ٹینس سرگرمیوں کو وسعت دینے، باصلاحیت نوجوانوں کو تلاش کرنے اورپاکستان کی نئی نسل کے ٹینس کھلاڑیوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کے دفاع سے متعلق آئی ایس پی آر کا بیان پوری قوم کی ترجمانی ہے، تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

اے آئی یورپی معیشت کی پیداوار بڑھا سکتی ہے مگر معاشی عدم مساوات کا خطرہ بھی ہے، آئی ایم ایف

امریکی یونیورسٹی نے مولانا طارق جمیل کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا

کھانے کی سجاوٹ کے لیے چیونٹیاں استعمال کرنا مہنگا پڑگیا، ریسٹورنٹ مالک کو لاکھوں روپے جرمانہ

عوام کے لیے خوشخبری، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5 جی سروس کا آزمائشی آغاز

ویڈیو

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

سہیل آفریدی کا لاہور کا دورہ ناکام ترین رہا، جماعت اسلامی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو آبنائے ہرمز یا باب المندب جائے، حنا پرویز بٹ

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں