علیزے شاہ پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں جنہیں فالوورز کی ایک بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے 4 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’میں آپ کو معاف نہیں کروں گی‘، علیزے شاہ نے زرنش خان کو معافی مانگنے پر کھری کھری سنا دیں
ادکارہ ڈراما سیریل عہد وفا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچی اور اس کے بعد کئی ہٹ ڈراموں میں نظر آئیں۔ آج کل وہ سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر کی وجہ سے وائرل ہیں اور انہیں صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
انہیں ان کے پہناوے، وزن میں کمی اور ظاہری شکل میں تبدیلی کی وجہ سے بھی تنقید کا سامنا ہے۔علیزے شاہ نے آخر کار اپنے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ پر ٹرولز کو جواب دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ سوشل میڈیا صارفین پر کیوں برس پڑیں؟
اداکارہ نے ایک جذباتی پیغام لکھا اور کہا کہ یہ تمام منفی تبصرے ان پر اثر انداز ہوتے ہیں اور ان تک پہنچتے ہیں۔ علیزے شاہ نے ویڈیو میں سپورٹ کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ان لوگوں سے محبت کرتی ہوں جو مجھ سے اب بھی پیار کرتے ہیں۔‘
View this post on Instagram
ایک اور ویڈیو پوسٹ میں دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھی علیزے شاہ نے کہا کہ جتنا میں خاموش رہ سکتی تھیں رہ لی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے غیر اخلاقی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اب میری بس ہوگئی ہے لہذا اپنے کام سے کام رکھیں اور مجھے میری زندگی جینے دیں‘۔