روس یوکرین جنگ بندی کا معاملہ، ٹرمپ اور پیوٹن کا اہم ٹیلی فونک رابطہ

منگل 18 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان منگل کو اہم فون پر بات چیت ہوئی جس میں امریکی انتظامیہ نے یوکرین میں 30 روزہ جنگ بندی پر زور دینے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ بندی کے لیے برطانیہ اور فرانس کی تجویز کیا ہے؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی سربراہی میں سعودی عرب میں مذاکرات کے دوران یوکرین کے حکام نے ابتدائی طور پر اس تجویز کو قبول کیا تھا اور اسے جنگ کے خاتمے کی جانب ممکنہ پہلا قدم سمجھا جا رہا ہے۔

تاہم یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے پیوٹن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ امن کے لیے محض زبانی خدمت کر رہے ہیں جبکہ روسی افواج یوکرین پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے بات چیت سے قبل امید کا اظہار کرتے ہوئے تنازعے کو فوری طور پر حل کرنے کے ٹرمپ کے عزم پر زور دیا۔

مزید پڑھیے: روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات: ولادیمیر زیلنسکی بدھ کو سعودی عرب پہنچیں گے

صدر ٹرمپ نے پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ یہ روس اور یوکرین دونوں کے لیے ایک بری صورت حال ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اچھا نہیں ہے لیکن ہم دیکھیں گے کہ امن معاہدے کے لیے کیا کیا جاسکتا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم یہ کرلیں گے۔

یاد رہے کہ مذکورہ فون کال کے لیے وائٹ ہاؤس کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے گزشتہ ہفتے ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات کی تھی اور اس فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

وزیر خارجہ روبیو نے اس سے قبل سعودی عرب میں یوکرین کے اعلیٰ حکام کو جنگ بندی کے معاہدے کو قبول کرنے پر قائل کیا تھا۔

ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ مذاکرات کے ایک حصے کے طور پر واشنگٹن اور ماسکو نے یوکرین اور روس کے مابین کچھ اثاثوں کی تقسیم کے بارے میں بات چیت شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں: یوکرین جنگ: سعودی ولی عہد اور روسی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

پیوٹن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس سے قبل کہا تھا کہ رہنماؤں نے یوکرین جنگ اور امریکا اور روس کے وسیع تر تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بات چیت روس کی جانب سے کرائمیا کے الحاق کی اینیورسری کے موقع پر ہوئی۔ یہ ایک ایسا واقعہ تھا کہ جس نے سنہ 2022 میں یوکرین پر حملے کی راہ ہموار کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم