کرکٹرز کا روپ دھار کر 15 بنگلہ دیشی نوجوانوں کی ملائیشیا میں داخلے کی کوشش ناکام

بدھ 19 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹرز کا روپ دھار کر ملائیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 15 بنگلہ دیشی نوجوان کوالالمپور ایئر پورٹ پر پکڑے گئے۔

15 بنگلہ دیشی کرکٹرز کو ملائیشیا میں داخلے سے روک دیا گیا۔ حکام کو پتہ چلا کہ وہ جس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے آئے، وہ کہیں ہو نہیں رہا تھا۔

کرکٹ ٹیم ہونے کا دعویٰ کرنے والے بنگلہ دیشی نوجوانوں کے ایک گروپ کو ملائیشیا میں داخلے سے اس وقت روک دیا گیا جب حکام کو پتہ چلا  کہ وہ جس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لیے آنے کا دعویٰ کر رہے تھے، وہاں کہیں نہیں ہورہا تھا۔

ملائیشین بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق 17 مارچ کے روز  15 نوجوانوں کو کوالالمپور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

بنگلہ دیشی نوجوانوں کے اس گروپ کا عویٰ تھا کہ وہ ایک کرکٹ ٹیم ہیں جو ایک مقابلے میں شرکت کے لیے ملائیشیا آئی ہے۔ تاہم ملائیشیائی حکام کو تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ انہوں نے ’پینانگ کرکٹ ایسوسی ایشن‘ کی طرف سے جو خط پیش کیا، وہ جعلی تھا۔

حکام کو پتہ چلا کہ 21 سے 23 مارچ تک کوئی شیڈول کرکٹ میچ نہیں تھا، جیسا کہ گروپ نے دعویٰ کیا تھا۔

ملائیشین بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی نے متنبہ کیا کہ غیر قانونی ملازمت یا انسانی اسمگلنگ کے لیے کھیلوں کے ویزوں کا غلط استعمال کرنے والے افراد یا سنڈیکیٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالیہ: ترک ہتھیار لے جانے والا کارگو جہاز قزاقوں نے ہائی جیک کرلیا، 6 بھارتی بھی سوار

بھارت: اسکول میں استاد کا مبینہ تشدد، 6 سالہ بچہ گر کر جاں بحق

پاکستان اور گوگل کے درمیان ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت کے فروغ کے لیے اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط

شاہی خاندان سے دوری کے 6 سال بعد ہیری اور میگھن کا برطانیہ واپسی کا فیصلہ

ہیڈن پنیٹیئر کی موت کا معمہ، آخری لمحات کی تفصیلات سامنے آگئیں، بوائے فرینڈ نے بھی خاموشی توڑ دی

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک