وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، جس میں پاکستان اور گوگل کے درمیان قومی ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت کے فروغ کے لیے اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
مفاہمتی یادداشت کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل مہارتوں، آئی ٹی برآمدات اور جدت کے فروغ کے لیے تعاون کو وسعت دینا ہے۔
مزید پڑھیں:گوگل کا پاکستانی خاندانوں کو آن لائن محفوظ رکھنے کے لیے ڈیجیٹل پاسبان منصوبے کا اعلان
معاہدے کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل اسکلز کے فروغ کے لیے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس پروگرام کو وسعت دینے پر تعاون کیا جائے گا۔ گوگل نے 2026 میں پاکستان میں 150,000 کیریئر سرٹیفکیٹس جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
پاکستانی طلبا کے لیے گوگل کے جدید مصنوعی ذہانت کے ٹولز تک رسائی بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ طلبہ کو ایک سال تک گوگل اے آئی پلس، جیمنی اور دیگر جدید اے آئی ٹولز تک مفت رسائی فراہم کی جائے گی۔
اسلام آباد میں اے آئی سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام کے لیے پاکستان اور گوگل کے درمیان تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔ مرکز کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں اور انسانی وسائل کو عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت دی جائے گی۔
Prime Minister Shehbaz Sharif has described the inauguration of Google’s Pakistan office as a major milestone in the country’s digital journey, saying the partnership will help empower Pakistani youth through modern tools, technology and innovation. He expressed confidence that… pic.twitter.com/QvbvjEcAaJ
— Asia Fact-Check (@AsiaFactCheck) August 21, 2026
موبائل ایپلی کیشنز اور گیمنگ انڈسٹری کی عالمی مسابقتی صلاحیت بڑھانے، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل تجارت کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے بھی تعاون کیا جائے گا۔
حکومتی امور اور سرکاری خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر بھی تعاون ہوگا۔ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے منصوبے میں ڈیٹا اینالیٹکس کے لیے اے آئی کے استعمال جبکہ زراعت کے شعبے میں فصلوں کی نگرانی، پیداوار کی پیش گوئی اور پائیدار زرعی طریقوں کے لیے مصنوعی ذہانت سے استفادہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
پاکستانی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی دلانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے استفادہ کیا جائے گا۔
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اور مسابقتی صلاحیت کے روڈ میپ کی تیاری کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ٹاسک فورس میں حکومت، گوگل اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے، جو آئی ٹی برآمدات میں حائل رکاوٹوں اور ترقی کے امکانات کی نشاندہی کرے گی۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا
پاکستان اور گوگل نے نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں، اسٹارٹ اپس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مواقع بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیراعظم کے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اور ڈیجیٹل معیشت کو 2030 تک 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کے وژن کی جانب مفاہمتی یادداشت کو اہم پیشرفت قرار دیا گیا ہے۔
حکومتِ پاکستان اور گوگل کے درمیان تعاون کو ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت کے نئے دور کی بنیاد قرار دیا گیا ہے۔














