’امریکی اب زیادہ خوش نہیں رہے‘، 2025 کے خوش ترین ممالک کی نئی فہرست جاری

جمعرات 20 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

2025 کی ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ میں فن لینڈ نے مسلسل 8ویں سال دنیا کے خوش ترین ملک کے طور پر اپنا پہلا مقام برقرار رکھا ہے، تاہم امریکا مزید تنزلی کا شکار ہوکر 24 ویں نمبر پر آ گیا ہے، جو اس کی اب تک کی سب سے کم درجہ بندی ہے۔

خوشی کے عالمی تناظر میں امریکا کی اس حالیہ تنزلی کا بظاہر سبب امریکا میں بڑھتی ہوئی سماجی تنہائی، سیاسی طور پر شدید منتقسم معاشرہ اور مجموعی طور پر فلاح و بہبود میں کمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سب سے زیادہ خوش ممالک کی فہرست جاری، پاکستان نے اس سال بھی بھارت کو پچھاڑ دیا

ورلڈ ہیپی نیس انڈیکس میں پاکستان 109 ویں نمبر پر ہے، پڑوسی بھارت 118 ویں نمبر پر ہے، دونوں ممالک مختلف سماجی، اقتصادی، اور ثقافتی عوامل کے ساتھ اپنی اپنی درجہ بندی کو متاثر کرتے ہوئے فلاح کی مختلف سطحوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

اس سال کی رپورٹ، گیلپ اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے حل کے نیٹ ورک کے تعاون سے اوکسفرڈ یونیورسٹی کے ویل بیئنگ ریسرچ سینٹر کی جانب سے شائع کی گئی ہے، جو صحت، دولت، سماجی مدد، سخاوت اور بدعنوانی سے آزادی جیسے عوامل کی بنیاد پر ممالک کا جائزہ لیتی ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کی سب سے زیادہ خوش رہنے والی اقوام میں پاکستان کا 103 نمبر

2025 میں سرفہرست 10 خوش ترین ممالک میں فن لینڈ سرفہرست ہے جس کے بعد بالترتیب ڈنمارک، آئس لینڈ، سویڈن، نیدرلینڈز، کوسٹا ریکا، ناروے، اسرائیل، لکسمبرگ اور میکسیکو کا نمبر ہے۔

مسلسل 8ویں سال، فن لینڈ درجہ بندی میں سرفہرست ہے، اس کے نورڈک ہمسایہ ممالک، ڈنمارک، آئس لینڈ اور سویڈن، بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے بینکنگ شعبہ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے سی ای اوز کون ہیں؟

تاہم، امریکا نے اپنی درجہ بندی میں ایک پریشان کن تنزلی دیکھی ہے، جو مزید نیچے 24 ویں نمبر پر آگیا ہے، جو نہ صرف گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک درجہ مزید نیچے جانے کا اشارہ ہے، بلکہ 2012 میں 11ویں مقام سے تنزلی کا مسلسل سفر بھی ہے۔

رپورٹ میں امریکا میں بڑھتی ہوئی سماجی تنہائی پر روشنی ڈالی گئی ہے، جس کے مطابق امریکیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اکیلے کھانا کھانے کا انتخاب کر رہی ہے، 2023 میں، تقریباً 4 میں سے ایک امریکی نے گزشتہ روز اپنا سارا کھانا اکیلے کھانے کا بتایا، جو کہ 2003 کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے