آئی سی سی سے 3 گنا زیادہ، بھارتی بورڈ نے چیمپیئنز ٹرافی جیتنے پر بھارتی ٹیم کو کتنی انعامی رقم دی؟

جمعرات 20 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی کا اعزاز جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے 58 کروڑ بھارتی روپے نقد انعام اعلان کیا ہے۔ یہ رقم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے انعامی رقم سے 3 گنا زیادہ ہے۔

بی سی سی آئی کے مطابق، یہ نقد انعام کھلاڑیوں، کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان جن کی قیادت اجیت اگرکر کر رہے ہیں، کو دیا جائے گا۔ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ نہیں ہارا تھا جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں فتح کے ساتھ تیسری بار ٹائٹل جیتا تھا۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟

بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ بورڈ خوشی کے ساتھ اعلان کرتا ہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی کامیابی کے بعد ٹیم انڈیا کو 58 کروڑ روپے (ایک ارب 88 کروڑ 21 لاکھ 70 ہزار 180 پاکستانی روپے) کا کیش انعام دیا جائے گا۔ یہ مالی اعزاز کھلاڑیوں، کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی محنت کا پھل ہے۔

بی سی سی آئی کے صدر روجر بنّی نے کہا کہ ایک کے بعد ایک آئی سی سی ٹائٹل جیتنا خاص بات ہے اور یہ انعام ٹیم انڈیا کی عالمی سطح پر محنت اور بہترین کارکردگی کا اعتراف کرتا ہے۔ یہ نقد انعام اس محنت کا اعزاز ہے جو ہر کوئی پس پردہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کا چیمپیئنز ٹرافی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کس ٹیم کے کتنے کھلاڑی شامل ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ 2025 میں ہماری دوسری آئی سی سی ٹرافی ہے۔ پہلے آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ کی ٹرافی بھارت کو ملی اور یہ کامیابیاں ہمارے ملک میں کرکٹ کے مضبوط نظام کو اجاگر کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 جیتنے پر 2.24 ملین ڈالرز کی انعامی رقم ملی تھی جو 19 کروڑ 35 لاکھ 23 ہزار 680 انڈین روپے کے برابر بنتی ہے۔ فائنل کی رنر اپ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس سے آدھی رقم یعنی 1.12 ملین ڈالرز دیے گئے جو 31 کروڑ پاکستانی روپے کے لگ بھگ رقم بنتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟