پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں متعدد نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے حسن نوازکی تیز ترین سینچری پہلا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے سینچری صرف 44 گیندوں پر اسکور کی۔
ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے کسی بھی کھلاڑی کی یہ تیز ترین سینچری ہے۔ اس سے قبل 2021 میں بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 49 گیندوں پر سینچری اسکور تھی۔
یہ بھی پڑھیے205 رنز کا ہدف 4 اوورز پہلے حاصل کرلیا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ تیز ترین سینچریاں بنانے کا ریکارڈ بابر اعظم کے پاس ہے۔ 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں بابر اعظم نے 58 گیندوں پر سینچری اسکور تھی۔ اس وقت انہوں نے احمد شہزاد کا ریکارڈ برابر کیا تھا جنہوں نے 2014 میں ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف 58 گیندوں پر 100 رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم نے 2022 میں انگلینڈ کے خلاف کراچی میں 62 گیندوں پر سینچری بنائی تھی۔ جبکہ محمد رضوان نے 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور میں 63 گیندوں پر 100 رنز بنائے تھے۔
یہ بھی پڑھیےپاکستان کی طرف سے ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین سینچری کرنے والے حسن نواز کون ہیں؟
ایک طرف جہاں حسن نواز نے ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے تیز ترین سینچری اسکور کی تو وہیں کئی دیگر ریکارڈز میں اس میچ میں پاکستان کے نام رہے۔ جیسے حسن نواز اور محمد حارث نے پاکستان کے لیے ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین 50 رنز کی شراکت داری کا ریکارڈ قائم کیا اور انہی دونوں نے پاور پلے میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 75 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 205 رنز کا ہدف 4 اوورز پہلے ہی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان اس میچ میں کامیابی حاصل نہ کرتا تو وہ سیریز ہار جاتا۔