لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا اہم کارندہ گرفتار

جمعہ 21 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل پشاور نے چھاپہ مار کارروائی میں رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندہ گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت نواب خان کے نام سے ہوئی ہے۔

لیبیا کشتی حادثات میں ملوث عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کے موبائل فون سے ویڈیوز، تصاویر، میسیجز اور بینک ٹرانزیکشنز بھی برآمد کی ہیں،

یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج، 49 نوکری سے فارغ

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم رواں ماہ  لیبیا میں ہونے والے کشتی حادثے میں ملوث ہے، ملزم اور اس کے ساتھی افریقہ اور گلف ممالک سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متعدد متاثرین کو یورپ بھجوانے کے لیے بھاری رقوم وصول کیں۔

واضح رہے کہ ملزمان نے شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے کی کوشش کی، لیبیا کشتی حادثے میں خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے متعدد شہریوں کی موت واقع ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: انسانی اسمگلنگ کے عفریت سے نمٹنے کے لیے سینیٹ میں اہم بلز منظور، سخت سزائیں مقرر

گرفتار ملزم نواب خان کے زیر استعمال بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جو قانونی کارروائی کے بعد منجمد کر دیے جائیں گے جبکہ بیرون ملک مقیم ایجنٹس تک رسائی کے لیے مالیاتی و دیگر شواہد کی جانچ جاری ہے۔

ایف آئی اے حکام کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم افغان شہری ہے، جس نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر رکھا تھا، ملزم کی شناخت کی تصدیق کے لیے نادرا سے ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی

ذرائع کے مطابق ملزم کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے  اور ملزم کی جائیدادوں اور اس کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نواب خان منی لانڈرنگ میں بھی ملوث پایا گیا جس کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ ونگ کو تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں، انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟