سپریم کورٹ: آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل، ججز روسٹر جاری

ہفتہ 22 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئندہ ہفتے کے لیے ججز روسٹر جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کیسوں کی سماعت کے لیے 4 بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تشکیل دیے گئے بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں اینٹی کرپشن ہاٹ لائن کونسی شکایات وصول کرے گی، سپریم کورٹ نے واضح کردیا

اس کے علاوہ دوسرے بینچ کی سربراہی جسٹس جمال مندوخیل کریں گے، جن کے ساتھ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شہزاد احمد بینچ کا حصہ ہوں گے۔

تیسرے بینچ کی سربراہی جسٹس نعیم اختر افغان کریں گے، جن کے ساتھ جسٹس ابراہیم شامل ہیں، جبکہ چوتھا بینچ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے، جن کے ساتھ جسٹس مظہر عالم میاں خیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ سپریم سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے 3 بینچ کیسوں کی سماعت کریں گے، پہلا بینچ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہے، جبکہ دوسرے بینچ میں جسٹس امین الدین اور جسٹس شاہد وحید شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ تیسرے بینچ میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عامر فاروق کیسز کی سماعت کریں گے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بھی آئندہ ہفتے کے دوران 3 بینچ کیسوں کی سماعت کریں گے، پہلا بینچ جسٹس منیب اختر اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا، جبکہ دوسرے بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہوں گے، اس کے علاوہ تیسرا بینچ جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں بریت کے بعد ملزم پر جرم کا داغ ہمیشہ نہیں رہ سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں آئندہ ہفتے ایک بینچ کیسز کی سماعت کرےگا، جو جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم، امریکی چارج ڈی افیئرز نیٹالی بیکر اہم ویڈیو پیغام جاری

خواجہ آصف کا پارلیمنٹ میں سخت مؤقف، ’ویگو ڈالے‘ کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی سرمایہ کاری کی توجہ کا مرکز، 6 کھرب ڈالر کے امکانات

پاکستان بھر میں بارش، گرج چمک، تیز ہوائیں، این ڈی ایم اے کی ملک گیر وارننگ جاری

ڈومینیکن ریپبلک کے ہوٹل میں ہولناک آتشزدگی، خاتون ہلاک، 1700 سیاح محفوظ مقامات پر منتقل

ویڈیو

سوئٹزر لینڈ میں ایران امریکا مذاکرات: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جے ڈی وینس سے ملاقات

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟