اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے احکامات پر اسرائیلی فوج نے لبنان پر بمباری کی ہے جس میں 2 شہری جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے لبنان پر راکٹ حملوں کے بعد بمباری کا حکم دیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی طیاروں نے بمباری شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیل لبنان میں شہریوں پر حملے بند کرے، امریکا
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان پر کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی جانب سے جنوبی لبنان کے گاؤں تولین میں ایک گھر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں لبنانی شہریوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 22 شہید، 124 زخمی
اس سے قبل اسرائیل نے جنوبی لبنان پر راکٹ حملے کیے تھے، جس پر لبنانی وزیراعظم نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر جنوبی لبنان میں آپریشن کیا جائےگا۔ جنگ اور امن کا فیصلہ کرنے کا اختیار صرف حکومت کا اختیار ہے۔