نائیجر: شدت پسندوں کا مسجد پر حملہ، بازار و گھر نذر آتش، درجنوں افراد ہلاک

اتوار 23 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائیجر میں دہشتگروں نے مسجد پر حملہ کیا ہے، جس کے نیتجے میں 44 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ نائیجر کے علاقے کوکورو میں پیش آیا جہاں مسجد پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگروں نے مسجد پر حملے کے ساتھ ساتھ مقامی بازار اور گھروں کو بھی نذر آتش کر دیا۔

نائیجر کے سرکاری حکام کے مطابق وحشیانہ حملہ کوکورو کے دیہی علاقے فامبیتا میں واقع ایک مسجد پر اس وقت کیا گیا جب لوگ نماز ادا کررہے تھے۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 16 دہشتگرد ہلاک

نائیجر وزارت داخلہ کے مطابق افسوسناک واقعے پر حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے جاری بیان کے مطابق اس حملے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے، یہ حملہ دوپہر کے قریب اس وقت ہوا جب لوگ مسجد میں نماز کے لیے موجود تھے۔

یہ حملہ ایک ایسے علاقے میں ہوا ہے، جہاں برسوں سے القاعدہ سے وابستہ شدت پسند سرگرم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp