آسٹریلوی باپ، بیٹے کی جوڑی نے ایک گلائیڈر میں لگاتار 45 لوپ مکمل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
آسٹریلوی شہری ڈیوڈ سکچنگز کا کہنا ہے وہ اپنی 50 ویں سالگرہ پر ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا چاہتے تھے،اس لیے انہوں نے اپنے ساتھ اپنے بیٹے میکس(عمر 16 سال) کو بھی بھرتی کیا تاکہ اس کے ساتھ 2 سیٹوں والے DG-1000 گلائیڈر میں آسمان کی جانب گلائیڈ کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: اورکزئی میں جشنِ آزادی کی تیاریاں، پیرا گلائیڈنگ میلے کا آغاز، سیاحوں کا جوش و خروش
انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا، ’اپنی پوری زندگی میں نوجوانوں کے لیے، خاص طور پر اپنے خاندان کے لیے اپنے آپ کو ایک رول ماڈل کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں تاکہ یہ ظاہر کیا جاسکے کہ آپ جو کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں اسے حاصل کرنے کے لیے سخت محنت اور نظم و ضبط قائم رکھنا ہوتی ہے، یہی ہم نے کیا اور ریکارڈ قائم کیا۔
اس جوڑے نے 26 جنوری کو آسٹریلیا کے قومی دن پر ریکارڈ بنانے کی کوشش کی اور لگاتار 45 لوپس مکمل کر کے 24لوپس کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا، جو 2001 سے قائم تھا۔
یہ بھی پڑھیں: زخمی جرمن پیراگلائیڈر پاکستانیوں کا گرویدہ، مگر کیسے؟
سکچنگز، جو جنوبی آسٹریلیا پولیس کے لیے ہیلی کاپٹر اڑاتے ہیں، نے کہا کہ وہ نوجوانوں کو ہوا بازی میں جانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ’یہ آپ کی زندگی میں بہترین کاموں میں سے ایک ہے۔‘