عام دنوں میں تو ہر کوئی ہائیکنگ کرنا پسند کرتا ہے۔ لیکن جب بات رمضان کی آتی ہے تو بہت سے افراد کا کہنا ہے کہ روزے کے دوران ہائیکنگ نہ صرف ڈی ہائیڈریشن کی وجہ بنتی ہے۔ بلکہ انسان کو بھوک کا احساس بھی زیادہ ہونے لگتا ہے۔ بہت سے لوگ تو شاید اس ڈر سے بھی ہائیکنگ نہیں کرتے ہوں گے کہ کہیں وہ بے ہوش نہ ہو جائیں۔ مگر وہیں بہت سے افراد کا کہنا ہے کہ روزے میں ہائیکنگ سے نہ صرف انسان زیادہ چست اور توانائی محسوس کرتا ہے بلکہ اس کے انسانی صحت پر بھی بہت مثبت اثرات ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی ہائیکنگ کی عادت کو دوران رمضان بھی کسی صورت ترک نہیں کرتے۔
روزے کے دوران ہائیکینگ کرنے کے کیا فائدے ہوتے ہیں۔ جانیے اس ویڈیو میں۔