اسحاق ڈار اور یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے پہلے دور کا احوال بتادیا

جمعرات 27 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد کے مابین عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے پہلا دور مکمل ہوگیا اور اگلی ملاقات جمعہ کو 3 بچے طے کی گئی ہے۔

اجلاس کے بعد  پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سیّد یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دونوں وفود کی ملاقات کا مختصر احوال بتایا۔ دونوں رہنماؤں نے یہ بھی بتایا کہ کہ حکومتی اتحاد اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیموں کی بات چیت کا اگلا دور جمعہ کو 3 بجے  ہوگا۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ دونوں وفود میں اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد کا تو کئی مطالبہ نہیں ہے اور جہاں تک پی ٹی آئی کے مطالبات کا تعلق ہے تو وہ ان کی طرف سے جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں سامنے رکھے جائیں گے جن سے اتحادی ٹیم اپنی جماعتوں کو آگاہ کردے گی۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمیں آئین کی حدود میں رہتے ہوئے اور ریاست و عوام کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان معاملات کو دیکھنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی