’لکھ کر تو دیکھیں، ہوسکتا ہے بجلی کا بل آئے ہی نہیں‘ جویریہ سعود مولانا کے وظیفے کے دفاع میں کھڑی ہوگئیں

منگل 25 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 اداکارہ و میزبان جویریہ سعود مولانا آزاد جمیل کی جانب سے بتائے گئے  بجلی کے میٹر والے وظیفے کا دفاع کرنے لگیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ کاش ایسا ہو کہ زم زم لکھنے سے بجلی کا بل کم آئے،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عقیدے سے لوگ یہ وظیفہ کریں گے تو یہ کام کر بھی سکتا ہے۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب نے اگر وظیفہ بتایا تو انہوں نے سوچ سمجھ کر ہی بتایا ہوگا، اس پر وہ کیا کہ سکتی ہیں؟ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دعاؤں سے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ لکھ کر تو دیکھیں ہو سکتا ہے بجلی کا بل آئے ہی نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

جویریہ کی ویڈیو پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ مولونا آزاد جمیل کے بیان کا دفاع کیسے کر سکتی ہیں تو کئی صارفین نے کہا کہ یہ ویڈیو وائرل کرنے اور سستی شہرت پانے کے ہتھکنڈے ہیں۔

واضح رہے کہ چند دن قبل رمضان ٹرانسمیشن میں ایک شہری کی جانب سے بجلی کم کرنے کا وظیفہ مانگا گیا۔ جواب میں مولانا آزاد جمیل نے بجلی کا بل کم آنے کا وظیفہ بتایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کا بل کیسے کم کیا جائے؟ مولانا نے آسان وظیفہ بتادیا، ویڈیو وائرل

مولانا آزاد جمیل نے تاکید کی جن لوگوں کے ہاں بجلی کا بل زیادہ آتا ہے وہ اپنی شہادت کی انگلی سے میٹر پر ’زم زم‘ لکھیں تو بجلی کا بل کم آئے گا اور یہ وظیفہ ایک مہینے میں 2 بار (ہر 15 دن بعد) کریں۔

اس وظیدے پر صارفین نے مولانا آزاد جمیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کالز کو جعلی اور پلانٹڈ قرار دیا تھا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ کیا جویریہ عباسی اور مولانا آزاد جمیل خود بھی یہ وظیفہ کرتے ہیں ؟ یا بس عوام ہی ملی ہے پاگل بنانے کو؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp