امریکا نے 50 سے زائد چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیوں کردیا؟

بدھ 26 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں چین کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس نوعیت کی پہلی کوشش میں امریکا نے درجنوں چینی اداروں کو اپنی برآمدی بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے۔

برآمدی پابندیاں ایک ایسے وقت میں عائد کی گئی ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چین کے خلاف محصولات میں اضافے کے ساتھ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تناؤ بڑھ رہا ہے۔

امریکی محکمہ تجارت کے بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکیورٹی نے 80 بشمول 50 سے زائد چینی تنظیموں کو ان اداروں کی فہرست میں شامل کیا ہے، جن سے حکومتی اجازت ناموں کے بغیر امریکی کمپنیوں کچھ بھی سپلائی نہیں کرسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنیوں کو امریکا سے باہر رکھ کر امریکی معیشت کو نقصان ہوگا، چین

چین کی کوانٹم ٹیکنالوجیز سمیت کمپیوٹنگ ٹیک تک رسائی کو مزید محدود کرنے کی امریکی کوششوں کے طور پر، ان کمپنیوں کو امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے خلاف مبینہ طور پر کام کرنے پر بلیک لسٹ کیا گیا ہے، یہ امریکی ٹیکنالوجی بہت زیادہ رفتار سے ڈیٹا پروسیسنگ ممکن بناتی ہے۔

محکمہ تجارت نے کہا کہ اعلی درجے کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سپر کمپیوٹرز اور اعلیٰ کارکردگی والی اے آئی چپس کو فوجی مقاصد کے لیے تیار کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر درجنوں چینی اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس ضمن میں محکمہ تجارت نے بتایا کہ 2 امریکی کمپنیاں پابندی کی زد پر آئے ہواوے اور اس سے منسلک چپ میکر ہائی سیلیکون کو سپلائی کررہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے امریکا کی 28 کمپینوں کی برآمد پر پابندی عائد کردی

محکمہ تجارت نے 27 چینی اداروں کو بلیک لسٹ کردیا ہے کیونکہ وہ چین کی فوجی جدیدیت میں مدد کے لیے امریکا سے اشیا حاصل کر رہے ہیں جبکہ چین کی کوانٹم ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے مزید 7 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔

مذکورہ فہرست شامل تنظیموں میں چینی کلاؤڈ کمپیوٹنگ فرم انسپور گروپ کی 6 ذیلی کمپنیاں بھی ہیں، جنہیں جو بائیڈن انتظامیہ نے 2023 میں بلیک لسٹ کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں: بیجنگ ٹیکنالوجی کی جنگ میں واشنگٹن کے لیے کیا مشکلات کھڑی کرسکتا ہے؟

چین کی وزارت خارجہ نے بدھ کو امریکی برآمدی پابندیوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ قومی سلامتی کو عمومی معاملات سے جوڑنا بند کردے۔

امریکا کی جانب سے توسیعی برآمدی پابندیاں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چین کے خلاف محصولات میں اضافے کے ساتھ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تناؤ بڑھ رہا ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک کے تیزی سے عروج نے چین میں اوپن سورس کم لاگت والے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈلز کو فروغ دیا ہے، جس سے اعلیٰ لاگت والے ملکیتی ماڈلز کے ساتھ معروف امریکی حریفوں پر شدید دباؤ پڑا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم