کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 افراد جاں بحق

جمعرات 27 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کوئٹہ میں دہشتگردی کے 2 واقعات، ماں بیٹا جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 12 افراد زخمی

پولیس کے مطابق دھماکا ڈبل روڈ پر پولیس وین کے قریب ہوا، جس سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ پاس کھڑی موٹرسائیکل مکمل تباہ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ کے مطابق دھماکے میں 21 افراد زخمی ، 3 لاشیں سول ہسپتال منتقل کئے گئے۔ زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ کے مطابق دھماکے کے زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں آئے روز دہشتگردی کی کارروائیاں سامنے آرہی ہیں، آج کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے 6 افراد کو گاڑی سے اتار کر شناخت کے بعد قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں کوئٹہ کی قدیم درس گاہ جل کر خاکستر، شارٹ سرکٹ یا دہشتگردی؟

دو ہفتے قتل دہشتگردوں نے بولان میں جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنا لیا تھا، اور 26 نہتے مسافروں کو شہید کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp