تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن رہا ہے یا نہیں؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

جمعرات 27 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک کی باتیں غیر ضروری، غلط اور حقائق کے برعکس ہیں، پارٹی میں صوبے یا قومی اسمبلی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف بیرسٹر گوہر علی کی تقریریں کیوں سنتے ہیں؟ پی ٹی آئی کے لیے بڑی خبر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے  میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب، کے پی، قومی اسمبلی پر پی ٹی آئی سے متعلق فارورڈ بلاک کی باتیں بے بنیاد باتیں ہیں، پارٹی بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں یکجا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر کی خوشگوار ملاقات، قہقہے بھی لگائے

انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک  بن رہا ہے، پارٹی میں ہر ورکر اور عہدے دار کو اپنے اظہار کی مکمل آزادی ہے، اظہار رائے کو پارٹی کے اختلاف کےطور پر نہیں سمجھا جا سکتا، پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ہے جس میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp