ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

جمعہ 28 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان المبارک کے آخری ایام میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا، ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 مارچ سے بننے والے بارشوں کے سسٹم کی وجہ سے ملک بھر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 28 مارچ کو گلگت بلتستان اور کشمیر کی بالائی وادیوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: کل سے ملک کے کن علاقوں میں بارشیں اور برفباری متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اس دوران خیبر پختونخوا میں آندھی اور تیز بارش متوقع ہے، مری، گلیات، اسلام آباد اور پنجاب کے چند ایک مقامات پر وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، جہلم، گجرات، نارووال، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بادل برسیں گے، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، بھکر اور ساہیوال میں بھی بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اس دوران بلوچستان اور سندھ کے چند ایک مقامات پر بارش اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، آندھی اور ژالہ باری سے پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاح پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کو ایران جنگ جلد ختم ہونے کی امید، آبنائے ہرمز معاہدہ بھی قریب پہنچ گیا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی نئی پیشکش نہیں کی، اسپیکر ایاز صادق

راولپنڈی: لاپتا 6 سالہ بچی کی تلاش دوسرے روز بھی جاری، نالہ لئی میں سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع

ہفتوں تک خوف کی علامت بنا رہنے والا ‘دہشتگرد بندر’ بالآخر پکڑا گیا، اسکولز تاحال بند

ویڈیو

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟