پاکستان کا میانمار، تھائی لینڈ اور پڑوسی ممالک میں تباہ کن زلزلے پر افسردگی کا اظہار

جمعہ 28 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے میانمار، تھائی لینڈ اور پڑوسی ممالک میں تباہ کن زلزلے کی خبر پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہم میانمار، تھائی لینڈ اور پڑوسی ممالک میں تباہ کن زلزلے کی دل دہلا دینے والی خبر سے بہت افسردہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک جھٹکے محسوس کیے گئے

انہوں نے کہاکہ ہمارے خیالات اس سانحے سے متاثرہ تمام لوگوں کے ساتھ ہیں، ہم تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ ہم ان بہادر افراد، ایمرجنسی ورکرز کو جو بچاؤ و امدادی کارروائیوں کے لیے زمین پر تندہی سے کام کر رہے ہیں کو سراہتے ہیں۔

شفقت علی خان نے کہاکہ اس ہنگامی حالت میں ان کی بہادری اور عزم واقعی قابل تعریف ہے، ہم اس مشکل دور میں متاثرہ حکومتوں اور کمیونٹیز کے ساتھ اپنی اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے جھٹکے بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک محسوس کیے گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث میانمار کے دارالحکومت نیپیڈو میں سڑکیں آمدورفت کے لیے بند ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ، 30 سے زائد افراد ہلاک، متعدد عمارتیں منہدم

زلزلے کا مرکز میانمار کے شہر مڈلے سے قریباً 17.2 کلومیٹر تھا، جس کی آبادی لگ بھگ 12 لاکھ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، سفارتکار جوہر سلیم

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں