کراچی میں پاکستان کے ہر خطے سے تعلق رکھنے والے آباد ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہاں پاکستان کا ہر رنگ نمایاں نظر آتا ہے۔ کراچی میں گلگت سے گوادر تک کی روایتی اشیا مل جاتی ہیں، لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کو ان اشیا کی دستیابی کے علاقوں کا علم ہونا چاہیے۔
کراچی میں پاکستان بھر میں مشہور روایتی ہینڈ میڈ چپل بھی بنتی ہے، ان چپلوں میں پشاوری سندھی اور بلوچی چپل نمایاں ہے، جو چمڑے سے بنائی جاتی ہیں، لیاری میں بننے والی یہ چپل نہ صرف پائیدار ہوتی ہے بلکہ عید کے موقع پر شہری ان چپلوں کو شوق سے پہنتے ہیں۔