سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے مطابق کل 30 مارچ کو عیدالفطر ہوگی۔ ادھر پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی کل سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کا اعلان کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل دکھائی دینے کا قوی امکان
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کل سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کا اعلان کردیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم مسلم دنیا کے ساتھ عیدالفطر منائیں گے، تاہم اپیل کرتا ہوں کہ عید سادگی سے منائی جائے۔
ایمل ولی خان نے کہاکہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بڑے اجتماعات سے گریز کیا جائے، کیوں کہ لوگوں کی زندگیاں اہم ہیں۔
انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس بار ہم ولی باغ میں عید نہیں مل سکیں گے، تاہم ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل میں بھی عید کی تیاریاں، عمران خان کو کیا کیا سامان پہنچا دیا گیا؟
واضح رہے کہ سپارکو نے پاکستان میں عید کا چاند کل نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے، جس کےمطابق عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔