ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے فارما سیکٹر میں اہم پالیسی کا نفاذ

اتوار 30 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے فارما انڈسٹری میں ڈیریگولیشن پالیسی کا نفاذ ملکی معیشت کے لیے مثبت پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

فارماسیوٹیکل قیمتوں کی ڈی ریگولیشن سے اس اہم شعبے کا منافع 210 فیصد اضافے کے ساتھ 13.5 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

ڈی ریگولیشن پالیسی کے نفاذ کے بعد فارما سیکٹر کی 3 اہم کمپنیوں کے منافع میں 44 فیصد سے لے کر 339 فیصد تک زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

2024 میں فارما سیکٹر کی مجموعی آمدن 21.1 فیصد اضافے سے 196.8 ارب روپے ہو گئی۔

ڈی ریگولیشن سے ادویات کی دستیابی بہتر، پیناڈول سمیت اہم ادویات کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کی فارما انڈسٹری مزید پرکشش، عالمی سرمایہ کاری کے امکانات روشن، اور سالانہ برآمدات 5 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ڈیریگولیشن سے ادویات کی قیمتوں میں شفافیت، مسابقت میں اضافہ اور معیاری ادویات تک رسائی ممکن بنائی جا رہی ہے۔

پالیسی کے تحت کمپنیوں کو نئی ادویات پر  جدید تحقیق بڑھانے کی ترغیب، معیاری ادویات کی تیاری میں مزید بہتری متوقع ہے۔

اس اہم حکومتی اقدام کی بدولت غیر معیاری اور مہنگی ادویات کی روک تھام بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستانی فارما انڈسٹری کا ترقی کی راہ پر گامزن ہونا معاشی استحکام کی ضمانت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp