پنجاب: زیادہ کرایوں کی وصولی پر کارروائی، مسافروں کو رقم واپس

اتوار 30 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے تمام اضلاع میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا اوورچارجنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس کے دوران والے ٹرانسپورٹرز پر 23لاکھ سے زائد جرمانے کیے گئے جبکہ مسافروں کو 33لاکھ 40 ہزار روپے واپس دلوائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: دوران عید کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف  کی زیر نگرانی ٹرانسپورٹ کرائے زیادہ وصول کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 1333 سے زائد گاڑیوں پر چالان کے گئے جبکہ 264گاڑیاں بند کر دی گئی۔

کرایوں میں اوورچارجنگ کی مد میں ناجائز طور پر وصول کردہ رقم واپس ملنے پر مسافر حیران  رہ گئے اور اس پر بزرگ خواتین مسافروں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دعائیں  دیں۔

مزید پڑھیے: بحفاظت لاہور اترنے والے پی آئی اے کے طیارے کا لاپتا پہیہ کہاں سے ملا؟

وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر مسافروں کے لیے خصوصی ہیلپ لائن  99030222 042  بھی قائم کردی گئی ہے جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازمین او رافسران کی عید چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ عید کے ایام میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا اسپیشل اسکواڈ بڑے بس اسٹینڈ پر موجود رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئینی عدالت میں جواب جمع کرا دیا

آسٹریلیا: مسلمان سینیٹر کو ’پاکستان واپس جاؤ‘ کہنے پر پالین ہینسن کی اپیل مسترد

کراچی: ریجنل پاسپورٹ آفس ملیر میں کرپشن نیٹ ورک بے نقاب، سرکاری اہلکاروں سمیت 7 ملزمان گرفتار

امریکی جنگی ہلاکتوں کا ریکارڈ تبدیل، پینٹاگون کی شفافیت پر نئے سوالات اٹھ گئے

پاکستان کا بحران اور نوجوانوں کی خاموشی

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش