جیا بچن کی امیتابھ بچن کے اعزاز میں ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی اپیل

منگل 1 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی اداکارہ جیا بچن نے راجیہ سبھا سے اپیل کی ہے کہ وہ امیتابھ بچن کی کلاسیک فلم ’دیوار‘ اور ’شعلے‘ کے 50 برس مکمل ہونے پر ڈاک ٹکٹ جاری کرے۔

اداکارہ اور سیاستداں جیا بچن نے راجیہ سبھا سے اپیل کی ہے کہ وہ امیتابھ بچن کی کلاسیک فلم ’دیوار‘ اور ’شعلے‘ کی 50ویں سالگرہ کے اعزاز میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے۔ یاد رہے کہ ان دونوں فلموں میں ان کے شوہر امیتابھ بچن نے کلیدی کردار ادا کیے تھے۔

مزید پڑھیں: امیتابھ بچن کے بعد ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا نیا میزبان کون ہوگا؟

قبل ازیں انہوں نے وزیر داخلہ نرملا سیتا رمن سے بھی بات چیت کی تھی اور ان سے اپیل کی تھی کہ وہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے فنڈ مختص کریں۔ جیا بچن نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ سنیما کے سنگ میل کا 50واں جشن منانے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے۔

واضح رہے کہ بہت سی ہندی فلموں کے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔ دادا صاحب پھالکے، ستیہ جیت رے، نرگس، بیمل رائے اور یش چوپڑہ کی یاد میں بھی ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟