نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

بدھ 2 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 41.2 اوورز میں 208 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی

پاکستان کا ٹاپ آرڈر شروع میں ہی  ناکام رہا اور اس کے 5 کھلاڑی محض 32 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ نسیم شاہ (44 گیندوں پر 51) نے کچھ مزاحمت فراہم کی لیکن بین سیئرز کی تباہ کن بولنگ نے پاکستان کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

فہیم اشرف (80 گیندوں پر 73) نے بہادری سے مقابلہ کیا اور دیر سے مزاحمت کرنے کے بعد بین سیئرز کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔

عاکف جاوید (8) نے جیکب ڈفی کی گیند پر ڈیرل مچل کو کیچ کیا جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ول او رورکے اور نیتھن اسمتھ نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

حارث رؤف 3 رنز بناکر ریٹائر ہوئے جس سے پاکستان کی امیدوں کو مزید دھچکا لگا؛

عبداللہ شفیق (ایک رنز)، بابر اعظم (1 رنز) اور امام الحق (3 رنز) پہلے 6 اوورز میں آؤٹ ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیے: نیوزی لینڈ سے پہلے ون ڈے میں شکست کا ذمہ دار کون؟ محمد یوسف برس پڑے

پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

نیوزی لینڈ نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے تھے۔ مچل ہے نے شاندار بیٹنگ تھی تاہم صرف ایک رنز کے فرق سے سینچری اسکور نہ کرسکے۔ وہ  ناقابل شکست 99 رنز بناکر نیوزی لینڈ کے بلے بازوں میں سب سے نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ کیوں ہارے؟ کپتان محمد رضوان نے وجہ بتادی

سفیان مقیم اور محمد وسیم نے 2،2 جبکہ حارث رؤف،عاکف جاوید اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی کابینہ اجلاس: اراکین کا امریکا ایران جنگ بندی پر وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟