کراچی میں پولیس والا ڈاکو کو دیکھ کر بھاگ گیا، ویڈیو وائرل

جمعہ 4 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آپ نے چوری کی بہت سی وارداتوں کے بارے میں سنا ہو گا جس میں پولیس نے بروقت پہنچ کر شہریوں کی جان بچا لی اور چوروں کو پکڑ لیا لیکن چوروں کو دیکھ کر پولیس کو بھاگتے ہوئے نہیں دیکھا ہو گا۔

ایسا ہی ایک واقعہ کراچی میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس والا ڈاکو کو دیکھ کر پہلے بائیک سے گرا اور پھر ڈرم میں کود کر اپنی جان بچائی۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ ابرار خان نے لکھا کہ ’یہ عوام کو ڈاکوؤں سے بچائیں گے‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ جس پولیس میں بھرتی صرف مال پانی بنانے کے لیے، مال پانی دے کر ہوئی ہو وہ ڈاکو دیکھ کر ایسے ہی دوڑیں گے جیسے یہ پولیس والا دوڑا ہے۔ انہوں نے پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ ان کا واسطہ چھابڑی والے یا مزدور طبقے سے پڑے تو ان کے اندر سپرمین کی روح آ جاتی ہے۔

ڈاکٹر شیر خان نے لکھا کہ شاید پولیس والے کے پاس گن نہیں تھی، اب خود کشی کرنا بھی حرام ہے۔

جنید رضا زیدی لکھتے ہیں کہ پولیس ڈاکوؤں سے بھاگ رہی ہے، کیا قانون کی عملداری ہے۔

احمد عمیر نامی ایکس صارف نے لکھا کہ جس طرح یہ پولیس والا بھاگا ہے ایسے تو کوئی عام شہری بھی نہیں بھاگتا۔ یقیناً یہ ڈاکوؤں کا محافظ ہوگا اس لیے سامنے نہیں آیا۔

مزمل محمد خان نے کہا کہ ’اللہ ہی رحم کرے اب کراچی والوں پر‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں