پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کو معاشی ریلیف ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا
نواز شریف نے گھریلو، صنعتی اور کمرشل کو ریلیف دیے جانے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم کی کاوشوں سے ملک درست میں گامزن ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیے: پاکستان میں بجلی 2 روپے فی یونٹ سستی، حکومت نے آئی ایم ایف کو منا لیا
انہوں نے کہا کہ بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔
پارٹی قائد کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں مسلسل کمی ن لیگ کی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر توانائی اویس لغاری نے عوام کو ایک اور ریلیف کی خوشخبری دے دی
انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔