وزیر توانائی اویس لغاری نے عوام کو ایک اور ریلیف کی خوشخبری دے دی

جمعرات 3 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی قیمت میں مزید کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ جن کمپنیوں سے معاہدے ہوئے تھے ان سے ابھی بات چیت جاری

ہے اور بات بننے کی صورت میں عوام کو ایک بار پھر ریلیف فراہم کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ چینی پلانٹس سمیت 68 پلانٹس کے ساتھ بات چیت آج بھی جاری ہے اور چائنیز کے ساتھ ڈیٹ ری پروفائلنگ پر بھی کام ہو رہا ہے جبکہ ونڈ ، سولر اور حکومت کے کچھ پلانٹس سے بھی گفتگو ہو رہی ہے اور جب ان کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی مکمل ہوجائے گی اور اس سے جو فائدہ ہوگا اسے عوام تک پہنچایا جائے گا۔

اویس لغاری نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ جو بوجھ اٹھا سکتے ہوں وہ اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلیف دینے کے لیے ہمارے پاس مالی وسائل نہیں ہیں لیکن وزیراعظم کی قیادت میں ایک سال میں اصلاحات شروع کیں، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی شروع کی جس کے باعث بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کمی ہوئی۔

مزید پڑھیے: آئی ایم ایف کے انکار کے باوجود وفاقی وزیر اویس لغاری بجلی میں کمی کے لیے پرامید

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ ہمارے اصلاحاتی عمل سے عالمی پارٹنرز کو اعتماد ملا اور پاور ڈویژن میں اصلاحات سے آئی ایم ایف کو قائل کر سکے۔

اویس لغاری نے کہا کہ ہم بینکوں کے ساتھ ایک معاہدے کے قریب ہیں، آئی پی پیز کے ساتھ لیٹ پیمنٹ چارجز میں ہمیں کئی سو ارب کی بچت ہوئی اور ہم نے عوام پر سے بجلی کی قیمتوں کا بوجھ ہٹا کر دکھایا۔

مزید پڑھیں: بجلی نرخ میں کمی کے بعد اب گھریلو، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کے بلز کس شرح سے آئیں گے؟

انہوں نے کہا کہ ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اگلے ہفتے سے بات چیت شروع کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp