پاک آذربائیجان قربتیں بڑھنے لگیں، مزید اہم معاہدے متوقع

جمعہ 4 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری منصوبوں پر غور آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: آذر بائیجان رعایتی نرخ پر ایل این جی دے گا، پاکستان سے دیگر اہم معاہدے بھی طے پاگئے

سفارتی ذرائع کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علئیوو رواں ماہ پاکستان کا اہم دورہ کر رہے ہیں جس کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

آذربائیجانی صدر 26 , 27 اپریل کو اسلام آباد میں موجود ہوں گے۔ تاہم ان سے پہلے آذربائیجان کے سینیئر وزیر اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات و سرمایہ کاری میکائیل جباروو کی آئندہ جمعرات 8 اپریل کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔

میکائیل جباروو دورہ پاکستان میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد کوخوبصورت بنانے کے لیے آذر بائیجان اورسی ڈی اے کے درمیان شانداراشتراک

آذربائیجانی صدرن کے دورے میں دونوں ممالک کے مابین موٹرویز ایم 6، ایم 6، انفرااسٹرکچر اور پیٹرولیم کے شعبوں میں اہم معاہدے متوقع ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آذربائیجانی فضائیہ پاکستان سے جے ایف 17 بلاک 3 لڑاکا طیاروں کی بھی خریدار ہے۔

دونوں ممالک میں روابط کے فروغ، ٹرانسپورٹ، توانائی، دفاعی پیداوار اور صنعتی شعبے میں بھی تعاون کے فروغ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

وزہر اعظم آذربائیجان کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔

دونوں ممالک میں اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ میں میں اضافہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر اتفاق

گزشتہ چند برسوں میں دونوں ممالک میں اعلی سطح دوروں میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے رواں برس فروری میں باکو کا اہم دورہ کیا تھا جبکہ آزربائیجانی صدر الہام علئیوو بھی گزشتہ برس اسلام آباد آئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں