امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر یمن کیخلاف امریکی کارروائی پر مشتمل ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو بلیک اینڈ وائٹ فوٹیجز پر مشتمل ہے، جس ممکنہ طور پر کسی فوجی ڈرونز یا دوسرے طیاروں سے شوٹ کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں تقریباً عمودی زاویے سے کئی درجنوں افراد کو نشانہ بناتے دکھایا گیا۔
These Houthis gathered for instructions on an attack. Oops, there will be no attack by these Houthis!
They will never sink our ships again! pic.twitter.com/lEzfyDgWP5
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) April 4, 2025
ویڈیو میں نشانہ بنائے جانے والے ان افراد سے متعلق امریکی صدر نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’یہ حوثی ایک حملے کی منصوبہ بندی کے لیے اکٹھے ہوئے تھے‘۔
ویڈیو میں بیضوی صورت میں جمع افراد کو دکھایا گیا ہے، تاہم فوراً ہی اس مقام پر کے وسط میں روشنی نمودار ہوتی ہے، جس کے بعد دھواں اٹھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ انتظامیہ نے یمن میں حوثی باغیوں پر فوجی حملوں کی خبر کیوں لیک کی؟
فوٹیج ایک وسیع شاٹ تک کاٹتی ہے جس میں حملے کے مقام پر دھواں اور سڑک کے اوپر کھڑی کئی گاڑیاں دکھائی دیتی ہیں۔ حملے کے مقام پر ایک وسیع گڑھا دکھانے کے لیے کیمرہ پھر قریب سے کاٹتا ہے۔ تاہم کسی بھی لاش کی آسانی سے شناخت نہیں ہو پاتی۔
اس حوالے سے امریکی صدر نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ’اب ان حوثیوں کی طرف سے کوئی حملہ نہیں ہوگا، وہ ہمارے جہازوں کو دوبارہ کبھی نہیں ڈبوئیں گے‘۔
امریکی دعوے کے مطابق یہ حملے حوثیوں کی جانب سے امریکی بحری جہازوں پر حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔
دوسری طرف حوثیوں سے تعلق رکھنے والے ذرائع ابلاغ نے اس ہفتے درجنوں حملوں میں متعدد ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جس کا الزام انہوں نے امریکا پر عائد کیا ہے۔
حوثیوں کے مطابق بحیرہ احمر میں امریکی مفادات کیخلاف کارروائی دراصل غزہ کی پٹی میں اسرائیلی کارروائیوں کا ردعمل ہے۔
امریکی حکام کے مطابق علاقائی استحکام اور بحیرہ احمر میں آزادانہ آمد و رفت برقرار رکھنے کے لیے خطے میں موجود طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین کی معاونت کے لیے دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس کارل ونسن بھیجا جائیگا۔