ہیری بروک کو ایک روزہ اور ٹی 20 میچوں کے لیے انگلینڈ کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے بلے باز جیمز ونس نے پی ایس ایل کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی
26سالہ بیٹسمین ہیری بروک کو جوس بٹلر کی جگہ وائٹ بال کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ جوس بٹلر فروری میں انگلینڈ کے چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔
بروک ون ڈے اور ٹی 20 دونوں میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اب ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا کہ انگلینڈ ان دونوں فارمیٹس کے لیے الگ الگ کپتان مقرر کرے گا۔
انہیں اور ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کو گزشتہ 12 مہینوںن سے اس عہدے کے لیے سرکردہ امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔
مزید پڑھیے: انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیرن گف لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر
انگلینڈ مینز کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر روب کی نے کہا ہے کہ ہیری نہ صرف ایک شاندار کرکٹر ہیں بلکہ ان کے پاس ایک بہترین کرکٹنگ دماغ اور دونوں ٹیموں کے لیے ایک واضح وژن بھی ہے جو ہمیں مزید سیریز، ورلڈ کپ اور بڑے عالمی ٹورنامنٹ جیتنے میں مدد فراہم کرے گا۔
انگلینڈ مینز کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر روب کی نے کہا ہے کہ ہیری نہ صرف ایک شاندار کرکٹر ہیں بلکہ ان کے پاس ایک بہترین کرکٹنگ دماغ اور دونوں ٹیموں کے لیے ایک واضح وژن بھی ہے جو ہمیں مزید سیریز، ورلڈ کپ اور بڑے عالمی ٹورنامنٹ جیتنے میں مدد فراہم کرے گا۔
ہیری پہلی مرتبہ ٹیم کے کل وقتی کپتانی مقرر ہوئے ہیں تاہم انہوں نے ستمبر میں آسٹریلیا کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں اس وقت ون ڈے ٹیم کی قیادت کی تھی جب بٹلر زخمی ہو گئے تھے۔ وہ انگلینڈ کی چیمپیئینز ٹرافی کی مایوس کن مہم میں مایوس کن رن کے بعد سے نہیں کھیلے ہیں۔
اس سال انگلینڈ کی ترجیحات میں 2 بڑی ٹیسٹ سیریز شامل ہیں جن میں موسم گرما میں بھارت کے خلاف ہوم سیریز اور موسم سرما میں آسٹریلیا میں ایشز سیریز شامل ہیں۔
مزید پڑھیے: انگلش کپتان جوس بٹلر پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ سے باہر
بروک کی بطور کپتان پہلی سیریز ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ون ڈے اور تین ٹی 20 کی ہوگی جو زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ کے 4 دن بعد 29 مئی سے شروع ہوگی۔ یہ سیریز 10 جون کو ختم ہو رہی ہے جس کے 10 دن بعد انڈیا سے سیریز کا آغاز ہوگا۔
اس کے بعد ستمبر میں جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز تک انگلینڈ دوبارہ وائٹ بال کرکٹ نہیں کھیلے گا۔ 21 نومبر کو ایشیز شروع ہونے سے قبل نومبر کے اوائل میں نیوزی لینڈ کا وائٹ بال کا دورہ بھی ہے۔
بروک کا پہلا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایونٹ بھارت اور سری لنکا میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ ہوگا جو اگلے سال فروری اور مارچ میں ایشز کے بعد ہوگا۔