وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مصطفیٰ عامر قتل کیس اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کے لیے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارمغان کےگھر سے برآمد ہونے والا اسنائپر سمیت جدید اسلحہ کہاں سے آیا؟
انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں جمع کروائی گئی درخواست میں ایف آئی نے موؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزم ارمغان سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ اور کسٹڈی کی ضرورت ہے، ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ سے متعلق تفتیش کرنی ہے،ایف آئی اے ملزم کا 14 دن کاجسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کے بینک اکاؤنٹس سے 20 ارب روپے کی منی لانڈرنگ
اس سے قبل عدالت نے ایف آئی اے کو ملزم سے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دی تھی، ملزم ارمغان مصطفی عامر قتل کیس میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔
واضح رہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات میں مرکزی ملزم ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا تھا، تاہم ملزم ایک بار پھر اپنے بیان سے منحرف ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ارمغان کے اعترافی بیان کی ویڈیو ریکارڈ
دوسری جانب ایف آئی اے کی جانب سے ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی جاری ہیں، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں پولیس اور ایف آئی اے سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے کمیٹی کو کیس پر بریفنگ میں بتایا کہ رمغان کے 40 مختلف بینک اکاؤنٹس سے 20 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔