’کاش! آپ اطاعت گزاری نہ کرتے‘، سلمان اکرم راجا کی بیرسٹر گوہر پر تنقید

منگل 8 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے چیئرمین بیرسٹر گوہر پر تنقید کرتے ہوئے ان پر اسٹیبلشمنٹ کا اطاعت گزار ہونے کا الزام لگا دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی بہنوں نورین بی بی اور عظمیٰ بی بی نے علیمہ خان کے بغیر بھائی کے ساتھ ملاقات سے انکار کرکے ثابت کیا کہ وہ مقتدرہ کی خواہشات کے تابع نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ کاش پارٹی کے ذمہ داران بھی ایسا کردار رکھتے، آج لسٹ میں نام نہ ہونے کے باوجود عمران خان سے ملنے والوں نے اطاعت گزاری کی، جس کا افسوس ہے۔

واضح رہے کہ آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن تھا، جب پارٹی رہنما بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور عمران خان کی بہنیں ملاقاتیں کے لیے پہنچے تو انہیں روک دیا گیا۔

بعدازاں 6 وکلا رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت مل گئی جن میں بیرسٹر گوہر، بیرسٹر علی ظفر، مبشر مقصود اعوان، ظہیر عباس چوہدری، علی عمران اور خاتون رہنما رضیہ سلطانہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں راولپنڈی: عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا

علیمہ خان نے اس پر کہا کہ جب تک ملاقات کی اجازت نہیں ملتی اڈیالہ جیل کے باہر ہی بیٹھے رہیں گے، تاہم بعد ازاں پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں