پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، متحدہ عرب امارات نے نئی ویزا پالیسی جاری کردی

منگل 8 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب پاکستانی شہری 5 سالہ ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

منگل کے روز گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے سفیر حمد عبید العابی نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستانی شہریوں کو یو اے ای کے ویزے کے درپیس مسائل پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں مقیم تارکینِ وطن فیملی ویزا کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے شہری اب 5 سالہ ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اس موقع پر قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی بھی موجود تھے۔

حمد عبید العابی نے اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کراچی میں واقع متحدہ عرب امارات کے ویزا سینٹر کے دورے کی دعوت بھی دی اور گورنر کے اعلان کردہ اقدامات میں تعاون کا اظہار بھی کیا۔

یو اے ای کے سفیر کے اس اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے تصدیق ہوگئی ہے کہ اس وقت پاکستان کے شہریوں پر ویزے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای ویزا: جنوری 2025 میں پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کا امکان ہے؟

وزارت خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی 5 سالہ ویزا پالیسی کے تحت درخواست گزاروں کو واپسی کا ٹکٹ، ہوٹل کی بکنگ، اگر کوئی جائیداد ہے تو اس کے ثبوت اور 3 ہزار اماراتی درہم جمع کرانا لازمی ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند برسوں میں یو اے ای کے ویزے کے حصول کے لیے پاکستانی شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا ہے اور اس کی وجہ جعلی دستاویزات، ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود وہی ٹھہرنا اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای گولڈن ویزا: طلبا کو کون سے بڑے فائدے مل سکتے ہیں؟

ابوظبی میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے یہ معاملات متحدہ عرب امارات کے حکام کے سامنے اٹھائے گئے تھے، جس کے باعث یو اے ای نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ