پی آئی اے ایک دفعہ پھر سبز ہلالی پرچم کا پاسبان بن گیا، خواجہ آصف

بدھ 9 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی آئی اے ایک دفعہ پھر سبز ہلالی پرچم کا پاسبان بن گیا ہے، 21 سال بعد پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے 20 برس بعد منافع حاصل کرنے میں کامیاب، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سنا دی

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی آئی اے کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پی آئی اے کاخسارہ اور قرض آسمان تک پہنچ گیا جبکہ پی آئی اے کے یورپین روٹ اور برطانیہ کے لیے پروازیں بند ہوگئیں اور لاجواب پرواز قصہ پارینہ بن گئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پھر وزیراعظم شہباز شریف نے قیادت سنبھالی، یورپین روٹ بحال ہوئے اور برطانیہ کے لیے بھی پی آئی اے پروازوں کی بحالی زیادہ دور نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نقصان میں چلنے والی قومی ایئرلائن منافع کمانے لگی، خواجہ آصف نے تفصیلات شیئر کردیں

انہوں نے کہا کہ 21 سال بعد پی آئی اے اربوں روپے کا منافع بخش ادارہ بن گیا ہے اور یہ قومی ادارہ ایک دفعہ پھر سبز ہلالی پرچم کا پاسبان بن گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی نیت اور محنت اللہ قبول کر رہا ہے، پی آئی اے کے چیئرمین ائیر وائس مارشل عامر حیات، ان کی ٹیم اور تمام ملازمین قابل تحسین ہیں، ان کو مبارک ہو، اللہ نے ان کی محنت کا اجر عطا کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp