امریکی محکمہ خارجہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینیئر عہدیدار ایرک میئر نے 8 اور 9 اپریل کو پاکستان کا دورہ کیا، اور منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کی۔
ایرک میئر نے اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کیں او دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
A U.S. delegation, led by Mr. Eric Meyer, Senior Bureau Official & Acting Assistant Secretary, Bureau of South and Central Asian Affairs, U.S. Department of State, paid a courtesy call on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in Islamabad today.
The delegation is visiting… pic.twitter.com/ifpfG8yTCf
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) April 9, 2025
یہ بھی پڑھیں آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، معدنی دولت کی ترقی کے لیے پاکستان کی پالیسی پر اظہار اعتماد
رپورٹس کے مطابق ایرک میئر کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ انسداد دہشتگردی کے سلسلے میں جاری تعاون کی اہم اہمیت کو اجاگر کرنا، اور معدنیات کے اہم شعبے میں تعاون کو بڑھانا بھی شامل ہے۔
منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کے موقع پر ایرک میئر نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے حمایت کو اجاگر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی وسیع معدنی صلاحیت اگر ذمہ داری اور شفاف طریقے سے تیار کی جائے تو دونوں ممالک کو فائدہ پہنچ سکتا ہے، امریکا معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری، تکنیکی تعاون اور ذمہ دار وسائل کے انتظام کے مواقع تلاش کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں اور پاکستانی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایرک میئر نے پاکستان میں امریکی کاروبار کے مواقع کو بڑھانے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور انسداد دہشتگردی پر جاری تعاون کی اہم اہمیت پر زور دینے کے لیے وزیر اعظم شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر پیٹرولیم سمیت سینیئر پاکستانی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں کیا پاکستان امریکا سے ٹیرف پر کامیاب مذاکرات کر پائےگا؟
اپنے دورے کے دوران ایرک میئر نے پاکستانی خارجہ پالیسی کے اہم رہنماؤں، امریکی چیمبرز آف کامرس کے اراکین اور پبلک ڈپلومیسی پروگرام کے سابق طالب علموں سے ملاقات کے موقع کو سراہا۔